اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ عرب ذرائع نے نقل کیا ہے کہ لبنانی اخبار الدیار نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ اس نے روس کے خلاف کوئی ایسا اقدام اٹھایا تو ہم ترکی پر ایٹم بم گرا دیں گے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ اگر ترکی نے اب روس کی مخالف یا شام اور عراق میں داعش کی کسی بھی طرح کی مدد کرنے کی کوشش کی تو ہم ترکی پر ایٹمی حملہ کر دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر ترکی نے شام کی جنگ میں حصہ لیا اور امریکہ اور داعش کے ساتھ تعاون کیا تو ہم اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169